پی پی ایل کی سربراہی میں کنسورشیم نے یو اے ای میں ایکسپلوریشن کی ڈیل حاصل کرلی

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی سربراہی میں ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کے 4 سرکاری اداروں کی ایک کنسور شیم اہوظبی میں آف شور بلاک 5 کی ایک بڑی ایکسپلوریشن اوپننگ حاصل کرنے میں کامیاب رہی جس میں 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق کنسورشیم کو ابوظبی کے دوسرے مسابقتی ایکسپلوریشن بلاک کی بولی کے مرحلے میں آف شور بلاک 5 سے نوازا گیا۔

بلاک کے آپریٹر کے طور پر کنسورشیم کی رہنمائی کرنے والے کراچی کے پی پی ایل کا کہنا تھا کہ آف شور بلاک 5 کا رقبہ 6 ہزار 233 مربع کلومیٹر ہے اور یہ ابوظبی شہر سے 100 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔
کنسورشیم میں شامل کمپنیوں کے 25، 25 فیصد حصص شامل ہیں جن میں ملک کی سب سے بڑی ہائیڈرو کاربن کی پیداواری کمپنی آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ لمیٹڈ (او جی ڈی ایل)، ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ(ایم پی سی ایل) اور گورنمنٹ ہولڈنگز(پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) شامل ہیں۔
یہ امارت کا دوسرا مسابقتی مرحلہ ہے جو اے ڈی ای او سی کے ذریعے تیل اور گیس کی تلاش ، ترقی اور پیداوار کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں