فلور ملرز نے آٹا مزید مہنگا کر دیا، حکومت قیمت قابو کرنے میں ناکام

فلور ملرز کا ایک اور وار، 20 کلو آٹا کا تھیلہ 20 روپے مزید مہنگا کر دیا، مارکیٹ میں درجہ اول برانڈ 20 کلو تھیلہ 1150 روپے کا ہو گیا۔
تفصیل کے مطابق فلور ملرز نے 20 کلو آٹا کا تھیلہ 20 روپے مزید مہنگا کر دیا، مارکیٹ میں درجہ اول برانڈ 20 کلو تھیلہ 1150 روپے جبکہ درجہ دوم 20 کلو آٹا تھیلہ 1100 روپے تک پہنچ گیا۔

حکومت آٹے کا سرکاری نرخ مقرر کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے فلور ملز اوپن مارکیٹ میں گندم نرخ کو جواز بنا کر قیمت بڑھا رہے ہیں، اپریل سے نئی گندم کی فصل کے بعد آٹے کا تھیلہ 290 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

فلور ملرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت سرکاری نرخ مقرر کرنا چاہتی ہے تو سرکاری کوٹے سے گندم کا اجرا کرے۔
یاد رہے ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلہ 50 روپے مہنگا کیا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں