لاہور میں کورونا سے 8 مریض جاں بحق، 565 نئے کیس رپورٹ

کورونا وائرس کے وار جاری، لاہور میں مزید 8 مریض جان کی بازی ہار گئے، 565 نئے کیس رپورٹ، شہر میں مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا سے مزید 20 مریض جاں بحق ہوئے، اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 977 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ایک ہزار 368 نئے کیس سامنے آئے، کوروناکیسز کیمجموعی تعداد 3 لاکھ 97 ہزار 695 ہو گئی، سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 24 ہزار 650 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 549 ٹیسٹ کئے گئے، پنجاب بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں