چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آئندہ ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بہت سے تجربہ کار کھلاڑیوں کو نظر انداز کردیا۔
سابق کپتان سرفراز احمد، وہاب ریاض ، تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اور ہارڈ ہٹنگ اوپنر شرجیل خان اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں جبکہ محمد عامر پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں اعظم خان کو شامل کیا گیا ہے۔
اعظم خان کے انتخاب پر مختلف طبقے میں تشویش کا اظہار کیا کیونکہ اتنے اہم میچ کے لیے وہ تاحال نا تجربہ کار ہیں جبکہ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کمزور بیٹنگ کی اور صرف ایک رن بنا کر آوٹ ہوگئے تھے۔
اسکواڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے چیف سیلکٹر محمد وسیم نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 کرکٹ سے جوڑے تمام پہلووں پر بھرپور غور کیا ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو ٹاپ فور میں دیکھ رہا ہوں، فواد عالم
انہوں نے کہا کہ اس میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں، مہارتوں اور تجربہ بھی شامل ہے ان پر اعتماد کرنا ضروری ہے جو عالمی سطح کے ٹورنامنٹ میں پرفارم کرسکتے ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف علی اور خوشدل شاہ کے نام متاثر کن نہیں ہوسکتے لیکن ان کی زبردست صلاحیتوں اور قابلیت پر شاید ہی کوئی شک کرے۔
محمد وسیم نے کہا کہ وہ مڈل آرڈر بلے بازوں کے دستیاب پول میں بہترین ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ بہترین پرفارمنس کے ذریعے ہماری مڈل آرڈر مشکلات کا حل فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دو تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم، محمد حفیظ، محمد رضوان اور شعیب مقصود کی تعریف کریں گے جبکہ عماد وسیم، محمد نواز اور شاداب خان کے مقابلے میں ہمارے پاس تین بہترین اسپنر ہیں جو بلے باز ہونے کے ساتھ اچھے اور شاندار فیلڈنگ بھی کرتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان، سرفراز ڈراپ
انہوں نے کہا کہ اعظم خان ایک ’جارحانہ اور حملہ آور بلے باز‘ ہیں اسی وجہ سے انہیں سرفراز احمد کے مقابلے میں منتخب کیا گیا۔
چیف سیلکٹر نے کہا کہ محمد وسیم جونیئر کو فہیم اشرف پر ترجیح دی گئی ہے کیونکہ ان کی رفتار اور بڑے شاٹس مارنے کی صلاحیت ہے۔
ورلڈ ٹی 20 اور آئندہ ہوم سیریز کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شال، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، شاہین آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔
ریزرو کھلاڑیوں میں شانواز دہانی، عثمان قادر اور فخر زمان ہیں۔
خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات اور عمان میں 17 اکتوبر سے شروع ہوگا اور فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔