پنجاب میں پیدائش، موت، طلاق اور میرج سرٹیفکیٹ کی فیسوں میں کمی

پنجاب میں پیدائش، موت، طلاق اور میرج سرٹیفکیٹ کی فیسوں میں کمی، محکمہ بلدیات نے سول رجسٹریشن چارجز میں کمی کر دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیدائش، موت، شادی، طلاق کےاندراج کیلئے 200 روپے وصول کیے جائیں گے۔ لیٹ اندراج کی مدت کو 2 سال سے بڑھا کر 7 سال کر دیا گیا۔ لیٹ اندراج کی صورت میں فیس 300 روپے مقرر کر دی گئی۔ غلطی کی صورت میں درخواست گزار کو 500 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ والدین کی سہولت کے پیش نظر اندراج کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا۔ سول رجسٹریشن کے طریقہ کار میں مزید آسانی اور سہولت پیدا کی گئی۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں