خیبر پختونخوا: ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژنز میں تیز بارش، حادثات میں 14 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژنز میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث تیز بارشوں کے باعث حادثات میں خواتین و بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریجن کے اسسٹنٹ کمشنر اظہر ظہور کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں تورغر کی تحصیل جودبا کے دور دراز علاقے جھٹکا میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث تین مکانات گرنے کی وجہ سے ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ آسمانی بجلی گرنے کے باعث مکانات منہدم ہونے سے 13 افراد ان کے ملبے تلے دب گئے۔
ملبے سے اب تک 12 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ ریسکیو کا کام جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ‘میں ذاتی طور پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہا ہوں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ٹریفک کے سڑکیں بھی کلیئر کردی گئی ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کو سہولیات، خیمے اور خوراک فراہم کی جائے گی۔

خیبر پختونخوا میں بارشیں، سیلاب سے 15 افراد جاں بحق

اظہر ظہور نے کہا کہ تیز بارش کے باعث مویشیوں کے باڑے کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ ٹریکٹر سلپ ہونے سے اس کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
اس کے علاوہ بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے جبکہ سڑکیں بند ہوگئیں۔
دوسری جانب ایبٹ آباد کے علاقے کاکول میں مکان کی چھت گرنے سے خاندان کے 7 افراد اس کے ملبے تلے دب گئے۔
ملبے سے 3 افراد کی لاشیں اور 2 زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں