موسلادھار بارش: لیسکو کا مانگا منڈی گرڈ اسٹیشن پانی سے بھر گیا

لیسکو واپڈا مانگامنڈی 132 کے وی گرڈسٹیشن میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ۔گریڈ سٹیشن کا احاطہ دو سے تین فٹ پانی سے بھر گیا ۔جس کی وجہ سے پورے علاقے کی بجلی بند ہونے کا خدشہ ہے

تفصیلات کے مطابق شہر میں ہونیوالی موسلادھار بارش سے مانگا منڈی 132کے وی گرڈ سٹیشن زیر آب آگیا ،جس کے باعث گرڈسٹیشن کا احاطہ2 سے3فٹ پانی بھر گیا ہے۔لیسکو گرڈسٹیشن میںنقاصی آب کے انتظامات نہ ہونےکی وجہ سے پانی کی سطح مزید بڑھنے لگی ہے۔گرڈ سٹیشن میں پانی کھڑا رہنے سے شدیدخطرات ہیں۔اگر فوری طور پر پانی نہ نکالاگیا تو132 کے وی ٹرانسفارمر پھٹنے یا جلنے کا بھی خدشہ ہے۔

لیسکو کی جانب سضلع انتظامیہ سے گرڈسٹیشن سے فوری پانی نکالنے کیلئے رابطہ کیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں