کنٹونمنٹ انتخابات: پی ٹی آئی خیبرپختونخوا، مسلم لیگ (ن) پنجاب میں آگے

اسلام آباد: 39 میں سے 35 کنوٹنمنٹ بورڈ کے 191 وارڈز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں اپنے اپنے مضبوط علاقوں میں اکثریت حاصل کرلی۔

رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں 9 کنٹونمنٹ بورڈز کے 33 میں سے 16وارڈز میں کامیابی حاصل کر کے مسلم لیگ (ن) کا صفایا کردیا۔
205 میں سے 191 وارڈز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 57 نشستوں کے ساتھ سب سے زیادہ اکثریت حاصل کرنے والی جماعت ہے، جس کے بعد مسلم لیگ (ن) 54 نشستیں اور آزاد امیدوار 43 نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکے۔

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات: 206 جنرل نشستوں کیلئے پولنگ
ملتان کنٹونمنٹ میں آزاد امیدواروں نے 10 میں سے 9 نشستیں جیت لیں جبکہ بقیہ ایک نشست مسلم لیگ (ن) نے حاصل کی۔
اسی طرح اوکاڑہ کنٹونمنٹ میں آزاد امیدواروں نے 5 میں سے 4 نشستیں حاصل کیں تاہم بہاولپور کنٹونمنٹ میں مسلم لیگ (ن) 3 جبکہ پی ٹی آئی 2 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

مسلم لیگ (ن) کے پی ٹی آئی پر سنگین الزامات
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے کنٹونمنٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں مایوس نہیں کریں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے سخت محنت کریں گے۔
بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے 7 میں سے 3 نشستیں جیتیں جبکہ پی ٹی آئی 2 وارڈز میں کامیاب رہی، دیگر 2 نشستیں آزاد امیدواروں نے حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں