ایک سے زیادہ پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایک مرتبہ پھر ایمنسٹی اسکیم کا اعلان

اسلام آباد: ایک سے زیادہ پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے 7 ویں ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی جارہی ہے جس کے تحت وہ اپنے اضافی پاسپورٹ منسوخ کراسکیں گے بصورت دیگر انہیں جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ 7ویں ایمنسٹی اسکیم کے تحت ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنے والوں کو 3 ماہ کا وقت دیا جائے گا کہ وہ چیزوں کو درست کریں یا پھر جیل جائیں۔

پاسپورٹ میں ملازمت خفیہ رکھنے والے سرکاری ملازمین کیلئے ایمنسٹی میں توسیع

یہ فیصلہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈاکٹر نعیم رؤف نے بھی شرکت کی۔
اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہنے والوں کے کیسز وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو ارسال کیے جائیں گے۔
پاسپورٹ ایکٹ کے سیکشن 6 (ون) میں درج ہے کہ ایک شخص کو تین سال تک قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں اگر وہ اپنے لیے ایک سے زیادہ پاسپورٹ حاصل کرے جبکہ اپنے یا مختلف نام کے پاسپورٹ کی موجودگی کو چھپائے۔

پاکستان یکم فروری سے مینوئل ویزوں کا اجرا روک دے گا

ایک عہدیدار نے بتایا کہ مجوزہ ایمنسٹی اسکیم کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی جبکہ ڈی جی امیگریشن اور پاسپورٹ سے کہا گیا کہ وہ اس حوالے سے کابینہ کے لیے سمری تیار کریں۔
انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا جنہیں ایک سے زیادہ پاسپورٹ رکھنے کی وجہ سے بلیک لسٹ کردیا گیا تھا۔
اب تک 12 ہزار افراد پہلے کی 6 ایمنسٹی اسکیموں سے فائدہ اٹھا چکے ہیں اور پالیسی کی عدم موجودگی میں ایک ہزار 600 سے زائد درخواستیں زیر التوا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں