پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کیلئے کورونا ویکسین لازم قرار

جس کے پاس کورونا سرٹیفکیٹ ہو گا وہی سفر کر سکے گا۔ ویکسی نیشن نہ کروانے والے مسافر یکم اکتوبر سے میٹرو بس، میٹرو ٹرین اور سپیڈو بسوں پر سفر نہیں کر سکیں گے۔

کورونا کی چوتھی لہر کی شدت برقرار، پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری۔میٹرو بس ہو یا اورنج ٹرین یا پھر سپیڈو بسیں ویکسین لگوانے والے شہری ہی سفر کر سکیں گے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے نئی ڈیڈ لائن دیدی۔ یکم اکتوبر سے سفر کیلئے کم از کم پہلی ڈوز لگوانا ضروری ہو گی۔ یکم نومبرسے مکمل ویکسی نیٹیڈ افراد ہی سفر کر سکیں گے۔ سفر کرنا ہے تو پیسوں کے ساتھ نادرا سرٹیفکیٹ کو بھی جیب میں رکھنا ہو گا۔ میٹرو بس اور میٹرو ٹرین کے ٹکٹ کاؤنٹر پر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں