اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغان حکومت میں تاجک، ازبک اور ہزارہ برادری کی شمولیت کے لیے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹویٹ دوشنبے میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے رہنماؤں اور تاجکستان کے صدر سے تفصیلی ملاقاتیں اور گفتگو کی، 40 سالہ تنازع کے بعد تمام اقوام پر مشتمل حکومت افغانستان میں امن و استحکام لائے گی، یہ نا صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہوگا۔
ادھر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کا اعلان بہت تاریخی ہے، افغانستان میں روس کے انخلا کے بعد اختلاف اور لڑائیاں ہوئیں، تاجک صدر کا پوری دنیا کے تاجک بہت احترام کرتے ہیں، کوشش کی جائے گی تاجکوں کو مخلوط حکومت میں شامل کیا جائے، اس وقت سب سے بڑا مسئلہ افغانستان ہے، پوری دنیا اس وقت افغانستان کی طرف دیکھ رہی ہے، وسطی ایشیا سے ٹرین سروس شروع کرسکیں تو اقدام گیم چینجر ہوگا۔