وزیراعظم کی 91 ویں سعودی قومی دن پر شاہ سلمان بن عبد العزیز کو مبارکباد

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن کے موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے سعودی عرب کی برادر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دوراندیش قیادت کے زیرِسایہ ترقی کا ان کا یہ سفرپیہم جاری رہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مملکت کے91 ویں قومی دن کےموقع پر میں حکومت اورعوامِ پاکستان کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز،ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے برادرعوام کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے دوراندیش قیادت کے زیرِسایہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں