لاہور: اختیارات میں کمی اورتنخواہ میں کٹوتی پر چیف ایگزیکٹو پی سی بی نالاں، وسیم خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں استعفوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، ذرائع کے مطابق وسیم خان نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کی جس میں رمیز راجہ نے تنخواہ اور اختیارات میں کمی کا عندیہ دیا جس کے بعد چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے اپنا استعفی پیش کر دیا۔
وسیم خان نےفروری 2019 ء میں اپنا عہدہ سنبھالا تھا اور ان کے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کنٹریکٹ کی مدت اگلے برس ختم ہونی تھی۔ وسیم خان جلد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔