عوامی نمائندوں کا 60 روز میں حلف لازمی قرار دینے کے کیس میں فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 60 روز میں منتخب عوامی نمائندے کا حلف لازمی قرار دینے کیخلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ساٹھ روز میں منتخب نمائندے کا حلف لازمی قرار دینے کیخلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کیا آپ چاہتے ہیں کہ عوام نمائندوں کے ذریعے پارلیمنٹ میں نمائندگی سے محروم رہے ؟ جس وکیل ن لیگ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ایگزیکٹو پارلیمنٹ میں خلاف قانون مداخلت سے باز رہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواستگزار قابل احترام سیاسی جماعت، سینیٹ میں اپوزیشن کیساتھ اکثریت میں ہے، کیا درخواستگزار مسلم لیگ (ن) کہہ رہی ہے کہ عوام بغیر نمائندے کے ہونے چاہیں ؟ عدالت کو نہیں پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات استعمال کرنے چاہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں