لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا جس کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرسلمان شاہد نے وزیرصحت کو پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے داخلوں اور علاج معالجہ کے اعداد وشمار کی تفصیلات پیش کیں۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن صوبہ بھرکی لیبزمیں ڈینگی بخار کے ٹیسٹوں کے مقررہ نرخوں کو یقینی بنا رہا ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے ادویات وافر مقدارمیں دستیاب ہیں۔ پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کیلئے بستروں سمیت طبی سہولیات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت ڈینگی کے خلاف جنگ عوام کے تعاون کے بغیر نہیں جیت سکتی