شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرےطوفانی بارش، نشیبی علاقے زیرآگئے

شہر میں بادلوں کی انٹری،مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش۔موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآگئے۔

شہرمیںبادلوںکاراج،صبح سویرے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرآگئے۔لکشمی چوک،ایبٹ روڈ،ڈیوس روڈ ،گڑھی شاہو ،مال روڈ ،جیل روڈ،مزنگ،ماڈل ٹاؤن،جوہر ٹاؤن ،شاہدرہ،آزادی چوک،داتا دربار اور موہنی روڈکے علاقوں میں ابرکرم برسا۔مزیدملتان روڈ،ہنجروال،ٹھوکر نیاز بیگ،وحدت روڈ،کینال روڈ ،مغلپورہ،ہربنس پورہ کے علاقے بھی خوب بارش ہوئی۔تیز بارش سے نشیبی علاقے بارشی پانی میں ڈوب گئے ۔موسم کا حال بتانے والوں نے وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں