لاہور سے استنبول جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

لاہور سے استنبول جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔ پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت ایئر پورٹ پر اتار لیا۔

لاہور ایئر پورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے میں 350 مسافر سوار تھے۔ تمام مسافروں کو انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا۔ طیارے کی روانگی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ غیر ملکی ایئر لائن نے پرواز میں تاخیر کے باعث مسافروں کو گھروں کو جانے کا مشورہ دے دیا۔

مسافروں نے ایئر پورٹ پر احتجاج کرتے ہوئے گھروں کو جانے کی بجائے ایئر لائن سے ہوٹلوں میں رہائش دینے کا مطالبہ کر دیا۔ اے ایس ایف نے مسافروں کو احتجاج سے روکنے کے لیے نفری طلب کرلی.

اپنا تبصرہ بھیجیں