لاہور: قومی اسکواڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے دبئی روانہ ہو گیا، چارٹرڈ طیارے نے دوپہر سوا 12 بجے لاہور سے اڑان بھری۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو رہا ہے، پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہو گا۔ دریں اثنا متحدہ عرب امارات میں جاری وارم اپ میچز میں آئرلینڈ، نیدرز لینڈ، سکاٹ لینڈ اور سری لنکا نے کامیابی سمیٹ لی۔
ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 3وکٹوں کے نقصان پر 177رنز بنائے ،جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور144سکور بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی ٹیم نے پاپوا نیو گنی کو39رنز سے مات دی۔ نیدرز لینڈ کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد عمان کو 4رنز سے پچھاڑا جبکہ سکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 19رنز سے زیر کیا.