خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید241 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 286 ہو گئی۔
ادھر پنجاب میں ڈینگی کے مزید 279 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے204 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔
اسلام آباد کی صورتحال
ضلعی ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں ڈینگی سے مزید 141 شہری متاثر ہوئے اور تین مریض بھی انتقال کرگئے جس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
ڈی ایچ او نے بتایا کہ اسلام آباد میں اس وقت 2230 افراد ڈینگی سے متاثرہ ہیں۔