کوئٹہ: پاک افغان سرحد چمن کو ایک ماہ بعد آمدورفت اور تجارت کے لیے کھول دیا گیا۔ باب دوستی دونوں ممالک کے مابین معاہدہ طے پانے کے بعد کھولا گیا ہے۔
بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی کو آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا، جو پاکستانی اور افغان حکام کے درمیان مزاکرات کے بعد معاہدہ طے پانے کے بعد کھولا گیا ہے۔ سرحد حکام کے مطابق بارڈر کھلنے کے بعد سرحد پر رکھی گئی تمام رکاوٹیں ہٹا کر دفتری عملہ طلب کر لیا گیا ہے۔
باب دوستی تجارت کے لیے 24 گھنٹے جبکہ پیدل آمدورفت کے لیے صبح 7 سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔ چمن بارڈر سے پیدل آمدورفت والے افغان شہری شناختی دستاویزات پر پاکستان آ سکیں گے جبکہ افغان مریض بنا کسی دستاویزات کے انٹری کرا کر پاکستان آئیں گے۔ افغان حکام نے ٹریڈ و آمدورفت کے طریقہ کار سے اختلاف پر 5 اکتوبر کو باب دوستی بند کیا تھا۔