جنید صفدر کا ولیمہ دسمبر میں لاہور میں ہونے کا امکان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب پاکستان میں ہوگی۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کا نکاح 22 اگست کو لندن میں میں ہوا تھا اور اب کہا جارہا ہے کہ ولیمہ آئندہ ماہ میں لاہور میں ہوگا۔

قریبی ذررائع نے بتایا کہ ولیمہ کی تقریب لاہور میں دسمبر میں ہوگی۔

شریف خاندان کا آبائی گھر رائے ونڈ میں ہے اور ایسا بھی امکان ہے کہ دلہن کی رخصتی اسلام آباد سے ہو۔
مگر اب تک کسی تاریخ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

عائشہ سیف خان نواز شری کے قریبی ساتھی سیف الرحمن خان کی بیٹی ہیں، جو 1997 میں نواز شریف کی وزارت عظمی کے دوسرے دور میں احتساب بیورو کے چیئرمین رہے تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کے بیٹے کے نکاح کی تقریب لندن کے مہنگے ترین اور پرتعیش 5 اسٹار ہوٹل دی لینس بورو میں منعقد ہوئی جو ہائیڈ پارک کارنر پر نائٹس برج میں واقع ہے۔

اس تقریب کا سوشل میڈیا پر کافی چرچا رہا تھا اور جوڑے کی تصاویر کے ساتھ ساتھ جنید صفدر کی جانب سے محمد رفیع کا گانا کیا ہوا تیرا وعدہ’ گانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر بیٹے کے نکاح کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکے تھے اور انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں شرکت کی تھی۔
انہوں نے 11 اگست کو ہی اعلان کردیا تھا کہ وہ لندن میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی اجازت کے لیے حکومت سے درخواست نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں