پنجاب اسمبلی راہداری میں ن لیگی رہنما عظمٰی بخاری اور صوبائی وزیرفیاض چوہان کا آمنا سامنا ہوا ، اس دوران دونوں سیاسی شخصیات میں دلچسپ نوک جھونک ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی.
عظمٰی بخاری نے وزیرجیل خانہ جات فیاض چوہان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں اپنے لیے سیل بنا لیں، وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے عظمیٰ بخاری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عظمٰی اگر جیل بھیجے تو جانے کو تیار ہوں، ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ بھی ہمراہ تھیں، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں حکومت کی پرفارمنس پیش کروں گا، ہم پریس کانفرنس کریں گے ، میں اپنا موقف دوں گا، عظمیٰ اپنا موقف دیں گی.
اس سے قبل عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہ آئی ایم ایف کے سامنے کمٹ کرکے آئے ہیں کہ یہ پٹرول کی قیمتیں 200 روپے فی لیٹر تک لے کر جائیں گے، تمام حکومتیں IMF کے پاس جاتی رہی ہیں لیکن IMF کی شرائط پر سرنگوں کرنا اور IMF کے سامنے اپنی عوام کو ذبح کرنے کا وعدہ کر کے آنا تکلیف دہ ہے .
انہوں نے مزید کہا جس نے عمران خان کو جعلی صادق اور امین بنایا آج عمران خان اور سارے ترجمان ملکر اسے جعلی صادق اور امین بنا رہے ہیں ، ثاقب نثار صاحب یور ٹائم از اوور، اب آپ کو اپنے کیے ہوئے اعمال کا جواب دینا ہے.