لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور سے نئے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین نے ملاقات کی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ رینجرز پنجاب کے افسران اور جوان قوم کا مان ہیں۔
گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں گورنر پنجاب چودھری سرور نے میجر جنرل سید آصف حسین کو ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج اور سیکیورٹی فورسز موجود ہیں، پاکستانی سرحدوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن کو منہ توڑ جواب ملے گا، دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔