انڈر 19 ایشیا کپ کے تمام سیمی فائنلسٹس کا فیصلہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا۔ دونوں سیمی فائنل 30 دسمبر بروز جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔
اس سے قبل گروپ بی میں پہلی اور دوسری پوزیشن کے حصول والا اہم میچ بغیر کسی نیتجے کے ختم کردیا گیا تھا۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو اس نے 32.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنالیے تھے جب اچانک منتظمین کی جانب سے کورونا کیسز کی بنا پر میچ روک دیا گیا۔
ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دو آفیشلز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جن کی صحت بہتر ہے اور انہیں ٹورنامنٹ پروٹوکول کے مطابق قرنطینہ کردیا گیاہے۔
منتظمین نے کہا کہ میچ سے وابستہ تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کے نتائج آنے پر آگاہ کردیا جائے گا۔