کراچی کیلئے بجلی 5.50 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی بجلی کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے سے متعلق کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کررہا ہے۔

چیئرمین توصیف فاروقی کی سربراہی میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے سے متعلق کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کررہا ہے۔

حکومت کی بجلی صارفین کیلئے نئی سبسڈی اسکیم کی منظوری
کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہہ ماہی بنیادوں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں دی ہیں۔

کراچی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کو بجلی کی ترسیل کے ذمہ دار کے الیکٹرک نے جولائی تا ستمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی5 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔
کے الیکٹرک نے نیپرا سے نومبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی بھی استدعا بھی کی ہے۔

کراچی والوں کے لئے نیا جھٹکا، بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی

واضح رہے کہ ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک کیلئے بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی جس کا اطلاق نومبر کے بلوں میں کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں