رانا شمیم کے بیانِ حلفی پر شریف خاندان نے تردید نہیں کی، فواد چوہدری

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رانا شمیم کے بیانِ حلفی پر شریف خاندان نے تردید نہیں کی۔

سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ شریف فیملی نے رانا شمیم کیس میں اس انکشاف کی تردید نہیں کی کہ یہ حلفیہ بیان نواز شریف کے دفتر میں ان کی ہدایات کے مطابق تیار ہوا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹوئیٹ میں کہا کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم اور سولیسٹر نواز نے شریف کے دفتر میں یہ بیان حلفی ریکارڈ کرایا۔
فواد چوہدری نے اپنی ٹوئیٹ میں یہ بھی کہا کہ تمام واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ یہ ڈراما عدالت پر اثرانداز ہونے کیلئے رچایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز مشیر احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کے دوران دعوٰی کیا ہے کہ رانا شمیم کا بیانِ حلفی نواز شریف کے دفتر میں بنایا گیا۔ دستخط کے وقت مسلم لیگ ن کا پورا گینگ موجود تھا۔

مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے میڈیا کو بتایا کہ رانا شمیم کا دستخط ایک سازش ہے۔ چارلس گھتری کی آڈیوکا فرانزک موجود ہے۔ چارلس گھتری کے مطابق اسے کوئی بھی سروس کیلئے گھر بلا سکتا ہے۔ چارلس گھتری نےبتایا دستخط حسن نوازکے دفترمیں ہوئے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ شاہد خاقان نے کہا اقتدارمیں آ کر رانا شمیم کو بڑاعہدہ دیں گے۔ عدلیہ پراثرانداز ہونے کی بنیاد پرعدالت نے رانا شمیم پر فردِ جرم عائد کی۔ بیان حلفی کا مقصد اسلام آباد ہائیکورٹ پراثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔

مشیرِ داخلہ و احتساب نے کہا کہ عدلیہ کومتنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ رانا شمیم کوبیان حلفی 3 سال بعد کیسے یاد آگیا؟ ایون فیلڈ کیس کو التوامیں ڈالنےکی کوشش کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ شریف ڈاکٹرائن کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔ شریف ڈاکٹرائن کاوقت گزرچکا، ججزکو خرید لو ورنہ حملہ آور ہو جاؤ یہ شریف ڈاکٹرائن ہے۔ 90 کی دہائی کی طرح آج عدلیہ پردباؤ ڈالنا ممکن نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں