ماضی کی غلطیوں کو بار بار دہرا کر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، وزیرخارجہ

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ماضی کی غلطیوں کو بار بار دہرا کر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں “پائیدار ترقی میں نجی شعبے سے استفادہ” کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ سب کو پائیدار ترقی کی رپورٹ 2021 کے اجرا کی تقریب میں شرکت پر خوش آمدید کہتا ہوں

وزیرخارجہ نے کہاکہ میں بطور وزیر خارجہ سمجھتا ہوں کہ ہمیں مثبت انداز میں آگے بڑھنے کیلئے مختلف سوچ اپنانا ہو گی، گذشتہ دو سالوں میں کرونا وبا کے باوجود پاکستان معاشی طور پر بحالی کی جانب گامزن ہوا ہے اور ورلڈ بینک نے اس کی توثیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں