بھارتی تسلط سے آزادی کشمیریوں کی جدوجہد ضرورکامیابی سے ہمکنار ہو گی،منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے یقین ظاہر کیاہے کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول اور بھارت کے غیرقانونی تسلط سے آزادی کی جدوجہد ضرورکامیابی سے ہمکنار ہو گی۔

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ویبنار کا انعقاد کیا گیا، اس تقریب کی نظامت اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر منیر اکرم نے کی۔
تقریب میں اسلامی کونسل (او آئی سی) کی تنظیم کے معزز سفیروں اور نمائندوں نے شرکت کی جنہوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان مشن کی تقریب میں شرکت کی۔

ویبنار سے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر 2021 میں حکومت پاکستان نے 131 صفحات پر مشتمل ایک جامع ڈوزیئر جاری کیا جس میں ہندوستانی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی مجموعی منظم اور وسیع پیمانے پر ہونے والی خلاف ورزیوں کے شواہد موجود تھے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں لندن میں ایک قانونی فرم سٹوک وائٹ نے 2020 اور 2021 کے درمیان لی گئی 2,000 سے زیادہ شہادتوں پر مبنی ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں لائن آف کنٹرول یں ہندوستانی قابض افواج کے ذریعے کیے گئے جنگی جرائم کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ہندوستان میں بی جے پی-آر ایس ایس حکومت کے “ہندوتوا” نظریے نے لائن آف کنٹرول میں نسل کشی کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔

جینوسائیڈ واچ کے بانی پروفیسر گریگوری اسٹینٹن نے غیر مبہم الفاظ میں خبردار کیا کہ دسمبر 2021 میں امریکہ میں کانگریس کی بریفنگ کے دوران ہندوستان میں مسلمانوں کی نسل کشی کا امکان ہے۔
اپنے اختتامی کلمات میں سفیر منیر اکرم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کی بنیادی آزادیوں اور بنیادی انسانی حقوق کی حمایت میں کام کرے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول تک ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں