محکمہ موسمیات کی شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں آج بارش کی پیشگوئی

موسم کا حال بتانے والوں نے آج شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری ی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں بونداباندی مری اور گلیات میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، سوات، ایبٹ آباد میں بھی ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بلوچستان اور سندھ میں موسم خشک رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں