مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت اجلاس، کراچی میں کم قیمت ہاؤسنگ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر کراچی میں کم قیمت ہاؤسنگ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہریوں کے لئے ہاؤسنگ سکیم متعارف کروائی جائے گی، کم قیمت ہاؤسنگ سکیم کم آمدنی والے طبقے کو رہائشی سہولت مہیا کرے گی، پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی کو رہائشی سکیم کے لئے زمین کا سروے کرنے کی ہدایت کی ہے، دیگر علاقوں میں بھی ہاؤسنگ سکیم بنانے کے لئے محکمہ لینڈ سروے شروع کرے گا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہے اور لا تعداد لوگوں کو سر چھپانے کی جگہ درکار ہے، پیپلز پارٹی کے وژن کے مطابق عوام کو رہائشی سہولتیں مہیا کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں