موجودہ حکومت زراعت کو فروغ دے رہی ہے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت زراعت کو فروغ دے رہی ہے۔

شوکت ترین سے ایم این اے ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ کی ملاقات ہوئی جس میں ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ نے تھل کے علاقے کے چھوٹے کاشتکاروں کے مسائل سے آگاہ کیا،

ایم این اے ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ کا کہنا تھا کہ کسان مسلسل خشک سالی سے شدید متاثر ہیں اور زرعی قرضہ جات ادا کرنے سے قاصر ہیں، حکومت سے ان کے مسائل کے حل کے لیے تعاون کی درخواست کی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت زراعت کو فروغ دے رہی ہے اور کسانوں کو ان کی مدد اور بہتر پیداوار کے لیے متعدد مراعات فراہم کر رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کسانوں کی پائیدار مدد کے لیے فصلوں کی بیمہ کی تجویز دی اور کسانوں کو حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

شوکت ترین نے صدر زیڈ ٹی بی ایل کو ہدایت کی کہ وہ پالیسی کے مطابق قرضوں کا کچھ حصہ معاف کرکے تھل کے علاقے کے خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کو ریلیف فراہم کریں۔
ایم این اے ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ نے تھل کے علاقے کے قحط زدہ کسانوں کی مدد پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں