ملک میں مزید 3 ہزار 19 افراد کورونا کا شکار، 44 جاں بحق

عالی وبا کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں کے باعث ملک میں مزید 3 ہزار 19 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.36 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 80 ہزار 592 ہوگئی۔
تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 4 لاکھ 94 ہزار 238، سندھ میں 5 لاکھ 56 ہزار 772، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 8 ہزار 817، بلوچستان میں 35 ہزار 17، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 116، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 892 جبکہ آزاد کشمیر میں 41 ہزار 740 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں