اس عُمر میں یہ عشق آسان نہیں ہے، شعیب اختر کا آفریدی کو مشورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے پی ایس ایل 7 سے دستبردار ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ پیغام جاری کردیا۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ آرام کرو لالا، اس عُمر میں یہ عشق آسان نہیں ہے۔

دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’لالا! پی ایس ایل میں آپ کی موجودگی کو یاد کریں گے۔

لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ ’آپ پاکستان کا فخر ہیں، جلدی سے ٹھیک ہو جاؤ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
شاہد آفریدی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں کوشش کر رہا تھا کہ پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کروں مگر پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہوگئی ہےاور برداشت کی ہمت ختم ہوگئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دو تین ماہ اپنی ری ہیب کروں گا تاکہ کے پی ایل میں ایکشن میں آسکوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں