ایرانی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے

ایران کے وزیر داخلہ ڈاکٹراحمد وحیدی ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹراحمد وحیدی اپنے 9 رکنی وفد کے ہمراہ نور خان ائیر بیس راولپنڈی پہنچ گئے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان پہنچنے پر ایرانی ہم منصب کااستقبال کیا۔

سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت دیگر حکام نے بھی نور خان ائیر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔
ایرانی وزیر داخلہ اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان کے دوران اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے۔

افغانستان میں طالبان کی حکومت کو آج یا کل تسلیم کرنا ہی پڑے گا، وزیراعظم

ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی آج وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کرینگے۔
ایرانی وزیر داخلہ اپنے وفد کے ہمراہ وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے ملاقات بھی کرینگے۔

ملاقات کے دوران پاک ایران بارڈر مینیجمنٹ اور قیدیوں کے تبادلہ پر عملدآمد کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں