شاہین شاہ کو ‘ویلنٹائن ڈے’ کا تحفہ موصول

پاکستان سپر لیگ 7 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے ویلنٹائن ڈے پر ملنے والے تحفے کی تصویر شیئر کی ہے۔

شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو ملنے والے تحفے میں خوبصورت گلدستہ اور اس پر لگا ایک غبارہ ، ساتھ ہی اس پر ویلنٹائن ڈے کا کارڈ بھی شامل ہے۔

قومی کرکٹر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’شکریہ! میری محبت۔
تاہم شاہین کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس دن انہیں یہ تحفہ کس کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔

کرکٹر نے انسٹاگرام اسٹوری پر تحفے کی تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، ٹوئٹر اور فیس بک پر وائرل ہے۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی سے شادی کریں گے، اس خبر کی تصدیق دونوں نے پچھلے سال کی تھی۔

یاد رہے کہ شاہین شاہ جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی قیادت کر رہے ہیں، جہاں ان کی ٹیم اچھی فارم میں نظر آرہی ہے کیونکہ وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں