کراچی: بلدیاتی اداروں کی غفلت، محمد شاہ قبرستان سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا

کراچی کے بلدیاتی اداروں کی غفلت و لاپروائی کے باعث محمد شاہ قبرستان سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گیا۔

بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردگی کا خمیازہ شہری تو بھگت ہی رہے ہیں، ساتھ میں شہر خاموشاں کے مکین بھی بلدیاتی عملے کی غفلت کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ نارتھ کراچی میں محمد شاہ قبرستان سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گیا۔ شہنشاہ غزل مہدی حسن کی آخری آرام گاہ کے اطراف بھی گندا پانی جمع ہے۔ کئی قبروں کی بے حرمتی بھی انتظامی بے حسی ختم نہ ہوسکی۔

کچھ عرصہ قبل بھی ایسی صورتحال سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے نمائشی اقدامات کئے تھے۔ ملحقہ آبادی سے سیوریج کے پانی کا بہاﺅ مسلسل جاری رہنے سے قبرستان کا ایک داخلی راستہ ناقابل استعمال ہوگیا۔ میت لانے اور تدفین کے مراحل کٹھن ہوگئے ہیں۔ اپنے پیاروں کی قبروں پر آنے والے شہری انتظامیہ پر برہم ہیں۔ گندے پانی سے تعفن پھیل گیا ہے۔ متعلقہ حکام فوری اقدامات کے بجائے صورتحال میں جلد بہتری لانے کا عندیہ دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں