پاکستان اسٹاک ایکسچینج: سرمایہ کاروں کو ایک ہفتے میں 79 ارب روپے کا نقصان

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس میں سرمایہ کاروں کو ایک ہفتے میں 79 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس کاروباری ہفتے میں منفی رجحان دیکھا گیا۔
پی ایس ایکس میں ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 403 پوائنٹس کمی ہوئی، ہینڈریڈ انڈیکس 0.90 فیصد کمی سے 45 ہزار 675 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 46 ہزار 128 رہی جبکہ کم ترین سطح 45 ہزار 257 رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج : کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں منفی رجحان
اس ہفتے 25.93 ارب روپے مالیت کے 95.40 کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 79 ارب روپے کم ہوکر 7796 ارب روپے رہ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں