اسرائیل نے آئرن ڈوم ائیر ڈیفنس سسٹم کے کامیاب بحری تجربات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق اسرائیلی بحریہ کے سار ۔ 6 ،میگن کلاس کورویٹ جنگی بحری جہاز سے کی گئی براہ راست فائرنگ سے آئرن ڈوم کے جدید بحری ورژن سی ۔ ڈوم سسٹم کا کامیاب تجرباتی سلسلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
اسرائیل کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ راکٹوں، میزائلوں اور ڈرون طیاروں جیسے خطرات کے مقابلے کے مقصد سے اسرائیلی وزارتِ دفاع کے شعبہ دفاعی تحقیق و ترقی کے ماتحت ادارے اسرائیل میزائل دفاعی آرگنائزیشن کے تیار کردہ آئرن ڈوم کے بحری ورژن سی۔ ڈوم کے تجربات میں اسرائیلی ساختہ ایرو۔ 3 اور ڈیوڈز سِلنگ میزائل سسٹمز کا استعمال کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے 2017ء میں سی ۔ ڈوم کو فعال کرنے کا اعلان کیا تھا۔