عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
عالمی منڈی میں بدھ کے روز امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ( ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی 92 ڈالر تک جاپہنچی ہے۔
اسی طرح لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالر 17 فی بیرل ہوگئی ہے۔
سیاسی و معاشی ماہرین کے مطابق اس وقت دنیا بھر کی نظریں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہرین معاہدے کے لئے مذاکرات پر لگی ہیں، اس حوالے سے کوئی بھی مثبت پیغام عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔
روس کے صدر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ 2014 میں ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے ‘منسک’ کے خاتمےکا اعلان کردیا ہے۔
پیوٹن نے مشرقی یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے انتظامی آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔