پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اگلی حکومت بھی عمران خان کی ہو گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پیاری اپوزیشن! فکر نہیں کریں، انشاءاللہ اگلی حکومت بھی عمران خان کی ہو گی وہ سنبھال لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپکو زحمت نہیں دیں گے، آپ کو تو ہر حال میں تنقید کرنی ہے کیونکہ آپ چھوئی موئی اپوزیشن ہیں۔
سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ بس کپتان کا ایک ہی پیغام آپکے لیے ’گھبرانا‘ نہیں ہے۔
حکومت قرضے لیتی ہے تو مہنگائی بڑھ جاتی ہے، شاہد خاقان عباسی
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ احتساب کا دعویٰ کرنے والے کرپٹ ترین لوگ پی ٹی آئی میں ہیں، حکومت میں جو بھی ہے اس کو جواب دینا پڑے گا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن نے عدم اعتماد سے ہٹانے کی بات کی تو ڈوبتی کشتی کو بچا رہے ہیں، عوام سے کیے وعدے سب جھوٹ پر مبنی ہیں، آئندہ4 سال میں 4 سو ارب کے اضافی قرضے لینے پڑیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ 13 دن پہلے 12روپے فی لٹرپیٹرول کی قیمت بڑھائی تھی، حکومت قرضے لیتی ہے تو مہنگائی بڑھ جاتی ہے، آئی ایم ایف سے جو معاہدے کیے تھے کیا ان سے ہٹ گئے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ جو اقدامات کررہے ہیں اس سے عوام پر مزید بوجھ بڑھے گا، حکومت کے اقدام آنے والی حکومت کیلئے مشکلات پیدا کریں گے، موجودہ حکومت کی غلطیوں نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا، دوسروں کو مشورہ دینے والے آج خود گھبرا گئے۔