‘خواتین کو کمزور تصور کرنے والے شعور سے محروم ہیں’

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کو کمزور تصور کرنے والے شعور سے محروم ہیں۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ باوقار معاشرے کیلئے خواتین کا کردار اہم ہے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت پسندوں کیلئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا کردار مشعل راہ ہے، پیپلزپارٹی کے جیالوں کو فخر ہے ان کی قائد خاتون ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے آمروں اور شدت پسندوں کی مزاحمت کی، پاکستان پیپلزپارٹی نے خواتین کو شعبہ میں نمائندگی دی۔
آصف زرداری نے کہا کہ خواتین جج ، خواتین بینک ، خواتین پولیس ، لیڈی ہیلتھ ورکرز پیپلزپارٹی کا کارنامہ ہے، خواتین کو کمزور تصور کرنے والے شعور سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام خواتین کے بہبود کی طرف انقلابی قدم ہے، معاشرے کو باوقار بنانے میں خواتین کا بنیادی کردار ہے۔
سابق صدر نے کہا کہ ہم ایسا معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جہاں خواتین خود کو محفوظ تصور کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں