آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو سمتھ نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور نہ کرنے پر افسوس ہوا۔
راولپنڈی میں آسٹریلوی بیٹراسٹیو اسمتھ نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ میں تیزی اور باؤنس نہیں ہے، یہ پچ فاسٹ بولرز کے لیے سازگار نہیں لیکن اسپنرز کو کچھ مدد دے رہی ہے۔
اسٹیو ایمنتھ نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ آج شاید اسپنرز کے لیے سازگار ہو۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور نہ کرنے پر افسوس ہوا، راولپنڈی ٹیسٹ کے فیصلے کا معلوم نہیں لیکن پاکستان کو بڑا ٹارگیٹ دینا مشکل ہوگا۔
اسٹیو کا مزید کہنا تھا کہ اگر سو رنز کی برتری حاصل کرکے جلدی وکٹیں حاصل کرلیں تو فیصلے کی امید کی جاسکتی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلوی کرکٹ کے لیے گزشتہ ایک ہفتہ افسوسناک رہا جہاں دو لیجنڈری کھلاڑیوں کا انتقال ہوگیا۔
واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں کھیل کے آخری روز آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز 7 وکٹ کےنقصان پر 449 رنز سے کیا لیکن پاکستانی بولرز نے کھیل کی شروعات میں ہی کینگروز کو قابو کرلیا۔
گزشتہ دن ہونے والی بارش کے باعث کھیل کا آغاز کم و بیش ایک سیشن کی تاخیر سے شروع ہوا تو آسٹریلیا کا اسکور 271 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ تھا۔
مارنس لبوشن اور اسٹیو اسمتھ نے اسکور کو آگے بڑھانے کا بیڑا اٹھایا۔
آسٹریلیا ٹیم کو 311 رنز پر تیسرا نقصان مارنس لبوشن کی صورت میں اٹھانا پڑا، انہوں نے 90 رنز کی اننگ کھیلی، جبکہ اسٹیو اسمتھ نے 78 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس کے بعد وہ نعمان علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے تھے۔