مویشیوں میں لمپی وائرس کا پھیلاؤ، مرنے والے جانوروں کی تعداد 107 ہوگئی

مویشیوں میں جلدی بیماری سنگین ہوگئی ہے جس کے باعث مرنے والے جانوروں کی 107 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ٹاسک فورس نے لمپی اسکن ڈیزیز کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔
جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق صوبائی ٹاسک فورس نے کہا کہ ایک روز میں مزید 40 جانور مر گئے اور بیمار جانوروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ بیمار جانوروں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 539 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
صوبائی ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ جانور ضلع ٹھٹھہ میں مرے ہیں، ٹھٹھہ میں 31، ضلع حیدرآباد میں 25 اور کراچی میں مرنے والے جانوروں کی تعداد 18 ہے جبکہ خیرپور میں 11 جانور مرے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں