وفاقی جامعہ اردو میں معاہداتی اور کنڑیکٹ اساتذہ کو اچانک فارغ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تعداد درجنوں میں ہے پہلے فروری اگست کے سیشنز کے لئے لیٹر جاری کئے گئے، جامعہ اردو قائم مقام وائس چانسلر کے غیر منطقی فیصلوں نے تعلیم سیشن کو بحرانی کیفیت سے دو چار کردیا۔
قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا القیوم نے طلبا کا مستقبل دائو پر لگا دیا، اچانک فیصلے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں، اساتذہ نے کلاسز لینا چھوڑ دیں، تما ڈینز اور رجسڑرار نے فیصلے سے مخالفت کی۔
انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس کے مطابق جاری سمسٹر میں کیسے ٹیچرز کو ہائر کیا جائے گا؟ اب صورتحال کو سنھبالنا مشکل ہو گیا ہے، طلبا غیر یقینی صورتحال سے پریشان ہیں۔
انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر فیصلہ کر کے اسلام اباد چلے گئے، وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی ہیں، قائم مقام وائس چانسلر کو اس طرح کے اقدام کا آئینی حق حاصل نہیں۔
انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس نے کہا کہ یونیورسٹی سینٹ اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کر چکا ہے، انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا، قائم مقام وی سی کو اس طرح کے فیصلوں کا اختیارات حاصل نہیں ہے سینٹ کی ہدیات بہت واضح ہیں۔
انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اپنا منسوخی کا فیصلہ واپس لے، فیصلہ اچانک تعلیمی سیشن کو شدید متاثر کرے گا۔
واضح رہے کہ انجمن اساتذہ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے، غیر منطقی فیصلے جامعہ کے لئے تباہ کن ہے