شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری سے ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ انکی مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے کرینگے، شہباز شریف تحریک عدم اعتماد پر تعاون مانگیں گے۔
اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق علیم خان اور جہانگیر ترین کی آج شام نواز شریف سے لندن میں ملاقات متوقع ہے جس میں پنجاب کے مستقبل کی سیاست کا فیصلہ ہو گا۔
جہانگیر ترین آج آکسفورڈ سے لندن آئیں گے جبکہ علیم خان پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین لندن میں اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں گے، لندن میں علیم خان سے ملاقات کریں گے، بعدازاں دونوں سیاسی شخصیات آپسی ملاقات کے بعد نواز شریف سے ملنے جائیں گی۔
علیم خان اور جہانگیر ترین کل شام ایک ہی فلائٹ سے پاکستان واپس آئیں گے۔