تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے کا امکان

اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔

اجلاس کے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس اسمبلی ہال میں ہی ہوگا اور عدم اعتماد پر ووٹنگ اوپن اور اراکین کی ڈویڑن کے ذریعے ہوگی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کے لیے سیکرٹریٹ کو 21 مارچ سے قبل تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس بلانے کا نوٹیفیکیشن ایک دو دن میں جاری کردیا جائے گا جس کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی ہال کی تزئین و آرائش اور مرمت تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔

21 کو اجلاس کی صورت میں خیال زمان کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی اور اجلاس ملتوی کردیا جائے گا، 22 تا 24 تک یوم پاکستان اور او آئی سی کانفرنس کی تعطیل ہوگی جس کے بعد 25 یا 26 کو دوبارہ اجلاس ہوگا دو یا تین دن بحث اور پھر ووٹنگ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں