کراچی میں سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے کامیاب کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی شہر کے علاقے نیو سبزی منڈی میں کی گئی جس کے نتیجے میں 2 منشیات فروش گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عبدالرحمن اور اکبر شامل ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے 9 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ دوران تفیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ قلعہ عبداللہ بلوچستان سے منشیات فروٹ کی پیٹیوں میں چھپا کر نیو منڈی لاتے ہیں اور مختلف علاقوں میں فروخت کرتے ہیں۔
ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہی کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پولیس اہلکاروں کے قتل میں مطلوب مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا تھا۔
سی ٹی ڈی نے نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ، پولیس مقابلوں، قتل اور اقدام قتل کے متعدد مقدمات میں مطلوب ہے۔