آرمی چیف کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران افغانستان کی صورتحال، علاقائی امن و امان پر گفتگو سمیت دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کی ملاقات ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعوی وزیر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا ہے۔