شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسپیکرسمیت کوئی بھی آئین سے بالاتر نہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ 197 ارکان غدار اور آپ کسی سے ملیں تو وفادار ہیں؟ عدالت ہماری پارلیمان کوبکھرنے سے بچائے گی۔
شیری رحمان نے کہا کہ انہوں نے زبردستی پارلیمان کو بلڈروز کر کے الیکشن کا ماحول بنایا، الیکشن ہمارا پہلا مطالبہ تھا اورآج بھی ہے، امید ہے نظریہ ضرورت کے تہہ خانے سے ہمیں نکالا جائے گا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر نے کہا ہے کہ امید ہے اعلیٰ عدلیہ ملک کو بحران سے بچائے گی، الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے3ماہ میں الیکشن نہیں ہوسکتے، ہم الیکشن سے نہیں بھاگ رہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پارلیمنٹ سے بھاگ رہے ہیں، ہم کسی مقابلے سے نہیں ڈرتے۔