پاکستان رینجرز اور اے این ایف کے تعاون سے مختلف یونیورسٹیز میں سکیورٹی اینڈ ڈرگ سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔
ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق اے این ایف اور رینجرز سندھ کی جانب سے مختلف یونیورسٹیز میں سکیورٹی اینڈ ڈرگ سیمینار کا اہتمام کیا گیا، ڈی جی رینجرز سندھ اور ڈی جی اے این ایف نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، سیمینار کا مقصد نوجوانوں کو سکیورٹی اور تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔
ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ عوام نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے جبکہ ڈی جی اے این ایف نے منشیات کے سلسلے میں تعلیمی اداروں میں آگاہی پروگرام کی کوششوں کے حوالے سے آگاہ کیا تاہم یونیورسٹیز کی انتظامیہ، طلباء اور طالبات کی جانب سے منشیات کی روک تھام کی کوششوں کو سراہا گیا۔